11 نومبر 2025 - 01:07
ایتامار بن گویر ایک خطرناک یہودی فاشسٹ ہے، لاپید + ایک نکتہ

صہیونی ریاست کے اپوزیشن لیڈر نے حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے شرم کا دھبہ قرار دیا۔ / [صہیونیت انسانیت کے دامن پر بدنما داغ ہے تو جو صہیونیت کے دامن پر داغ ہو اس کا کیا مرتبہ ہوگا]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسرائیلی حزب اختلاف کے رہنما یائیر لاپیڈ نے پیر کے روز حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر کو "نسل پرست اور قومی اور بین الاقوامی آفت" قرار دیا۔

لاپیڈ نے یہ ریمارکس اسرائیلی پارلیمنٹ میں اپنی جماعت "یش عتید" (Yesh Atid) (مستقبل بھی ہے)  کے نمائندوں سے خطاب کے دوران دیئے۔

اسرائیلی پولیس پر بن گویر کے غلبے کے جواب میں، انھوں نے کہا: "قومی سلامتی کا وزیر ایک انتہا پسند، نسل پرست ہے، یہودی دہشت گرد باروچ گولڈسٹین (Baruch Goldstein) کا شیدائی ہے، اور اس کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔"

گولڈسٹین ایک صہیونی انتہا پسند دہشت گرد تھا جس نے 25 فروری 1994 کو الخلیل شہر کی مسجد ابراہیمی میں 29 فلسطینیوں کو قتل اور 150 کو زخمی کیا۔

لاپیڈ نے بن گویر کو "یہودیت اور صہیونیت کے دامن پر ایک داغ اور ایک خطرناک یہودی فاشسٹ" کے طور پر متعارف کراتے ہوئے کہا: "بین گورنر زیادہ دیر تک داخلی سلامتی کا وزیر نہیں رہ سکے گا، کیونکہ آپ [یہودی آبادکاروں] کا فرض اسرائیل میں مظاہرے اور جمہوریت کے حق کا تحفظ کرنا ہے۔"

لایپڈ کے نے یہ ریمارکس عبرانی یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی گرفتاری پر دیئے جس نے چند روز قبل بن گویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

لاپیڈ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ "بن گویر تنقید سے بالاتر نہیں ہے۔ وہ لوگوں کو خاموش کرانے کے لئے پولیس کا استعمال نہیں کر سکتا۔"

نکتہ:

صہیونیت انسانیت کے دامن پر بدنما داغ ہے تو جو صہیونیت کے دامن پر داغ ہو اس کا کیا مرتبہ ہوگا؛ ایک شخص جو لاپیڈ جیسے قاتلوں کی نظر میں بھی صہیونیت کے دامن پر بدنما داغ ہے، وہ وہی جس کا فلسطینیوں کو سامنا ہے اور مسلمانان عالم تماشا دیکھ رہے ہیں، یوں انسانیت کے ان دشمنوں کو کھلی چھٹی ہے جو، جو بھی کرنا چاہیں کر گذریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha